ذرائع:
فون ٹیپنگ کیس میں بی آر ایس کے سابق رکنِ پارلیمنٹ سنتوش کمار کو ایس آئی ٹی نے نوٹس جاری کی ہے ۔ نوٹس میں انہیں منگل کی دوپہر 3 بجے ایس آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہے
کہ اس معاملے میں سابق وزراء ہریش راؤ اور کے ٹی راما راؤ سے ایس آئی ٹی پہلے ہی پوچھ تاچھ کی چکی ہے۔ایس آئی ٹی نوٹس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے سنتوش کمار نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور کل ایس آئی ٹی کے سامنے حاضر ہو کر تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے۔