تلنگانہ 23 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) فون ٹیپنگ کیس میں ایس آئی ٹی کے روبرو پیشی کے لیے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ منگل کے روز تلنگانہ بھون سے روانہ ہو کر جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ان کے ہمراہ سابق وزیر ہریش راؤ بھی موجود تھے۔کے ٹی آر کی پیشی کے پیش نظر جوبلی ہلز میں
پولیس نے پانچ گنا سیکیورٹی نافذ کرتے ہوئے 500 میٹر تک بیریکیڈس اور ایک کلومیٹر کے دائرے میں پابندیاں عائد کیں۔ اس دوران کے ٹی آر کے ساتھ جانے والے کارکنوں کو روک دیا گیا، جس کے بعد کے ٹی آر اور ہریش راؤ دوبارہ تلنگانہ بھون پہنچ گئے۔ سخت سیکیورٹی اور ٹریفک پابندیوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔