the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اسٹاک ہوم، 08 اکتوبر (یو این آئی) نوبل کمیٹی نے فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو 2021 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا ہے یہ ان کی آزادی اظہار کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے دیا گیا ہے فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روس کی دمتری مراتوف کو سال 2021 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی نے کہا کہ یہ ایوارڈ آزادی اظہار کے لیے دونوں کی کوششوں کے پیش نظر دیا گیا ہے ظہار رائے کی آزادی کسی بھی جمہوریت کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ نوبل کمیٹی نے دونوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔۔
نوبل کمیٹی نے بتایا کہ آزاد ، کھلاپن اور حقائق پر



مبنی صحافت طاقت کے غلط استعمال ، جھوٹ اور پروپیگنڈے سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
ناروے کی تنظیم نے تسلیم کیا کہ آزادی اظہار اور اطلاعات کی آزادی لوگوں کو آگاہ کرتی ہے۔ یہ حقوق جمہوریت کے لیے پیشگی شرائط ہیں اور جنگ اور تنازعات میں ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ماریہ اور دمتری کو دیا جانے والا ایوارڈ ان بنیادی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ماریہ ریسا فلپائن کے صدر کی ناقد ہیں اور ماضی میں انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں حال ہی میں ایک فیصلے میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس فیصلے کو ملک میں آزادی صحافت کے لیے بڑا دھچکا قراردیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.