the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 اکتوبر(ایجنسی)حکومت نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت پر لگام لگانے اور صارفین کو راحت دینے کے مقصد سے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزکے ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کی کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ تین کمپنیاں بھی ایک روپے فی لیٹر قیمت کم کریں گی جس سے صارفین کو فی لیٹر ڈھائی روپے کی راحت ملے گی لیکن مرکزی حکومت کو تقریباً 10500 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ڈھائی روپے فی لیٹر کم ہوجائے گی ۔ انہوں نے ریاستوں سے پٹرول اور ڈیزل میں ویٹ پر اتنی ہی رقم مزید کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ریاستوں کو خط لکھیں گے۔

ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کئے جانے سے مرکزی حکومت کو 10500کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ اس دوران مسٹر جیٹلی کی اپیل پر گجرات اور مہاراشٹر نے فوری قدم اٹھاتے ہوئے پٹرول او رڈیزل پر ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی دیگر ریاستوں میں بھی ان پر ویٹ کم کئے جانے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ کل لندن کے برینٹ کروڈ کا وعدہ 86 ڈالرفی بیرل کے پار چلا گیا تھا اور امریکہ میں سود کی شرح بھی بڑھ کر 3.2 فیصد ہوگئی ہے جو سات میں سب سے زیادہ سطح ہے۔ اس سے عالمی بازار او رایکس چنج ریٹ پر اثر پڑا ہے۔ ان سب کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ امریکہ میں پھر سے ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مالیاتی خسارہ پر اثر ڈالے بغیر صورت حال کے مطابق راحت دینی ہوگی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.