: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے کے 7 اگست 2023 کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے لکھنو کے وکیل اشوک پانڈے کی عرضی مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت کا وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ روپے ( جرمانہ کی طرح) جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ پانڈے
کی عرضی کو " غیر سنجیدہ "قرار دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ایسی درخواستوں کا مطلب صرف سپریم کورٹ اور اس کی رجسٹری کا قیمتی وقت ضائع کرنا ہے۔ مسٹر گاندھی کے مودی، سر نیم کے حوالے سے 2019 میں کیے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرے کے مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں 2023 میں دو سال کی سزا کے بعد لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی۔ اس معاملے میں انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں سے انہیں راحت ملی تھی۔