: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلام آباد/22جون(ایجنسی) پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق صدر کے اے پی ایم ایل کی سربراہی سے مستعفی
ہونے کے بعد ڈاکٹر امجد کو جماعت کا نیا سربراہ جبکہ مہرین آدم کو سیکریٹری جنرل مقرر کردیا گیا۔
ڈان نیوزکے مطابق پرویز مشرف نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے نااہلی کے فیصلے کے بعد استعفیٰ دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوا دیا۔