the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ آئندہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان اپنے میڈل کی تعداد میں بہتری لائے گا؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 22 جون (یو این آئی) پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن یا پی اے جی ڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 24 جون کو دلی میں بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ لیا ہے یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو منعقدہ پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ میں لیا گیا ہے میٹنگ کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دعوت نامے پر دلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا: 'وزیر اعظم کی طرف سے دعوت نامہ آیا ہے ہم اس پر جائیں گے اور اپنا موقف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دلی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے'۔
موصوف صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جن لوگوں کو دعوت نامہ ملا ہے وہ سب جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا: 'جن کو دعوت ملا ہے، مجھے، محبوبہ جی کو، تاریگامی صاحب کو وہ سب جائیں گے اور امید ہے کہ سبھی لیڈروں کو اسی طرح دعوت نامہ آئے گا جس طرح ہمیں آیا ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.