: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 16 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے صرف گمراہ کرنے کی کوشش کی اور سینکڑوں سال پرانی اور خستہ حال ہٹ مینٹس اور بیرکوں میں کام کرنے والے فوجی افسران کی پریشانیوں پر خاموشی اختیار کئے رکھی جمعرات کو یہاں وزارت دفاع کے کستوربہ گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو میں دو نئے تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا افتتاح
کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹرمودی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس پروجیکٹ کی مخالفت صرف گمراہ کرنے اور حقائق اور ضروریات کو نظر انداز کرنے کے لیے کی۔
انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑے تھے وہ ہٹ مینٹس پر خاموش رہے۔ وہ صرف الجھن پھیلا رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بننے والی ان دو عمارتوں کو دیکھ کر ملک سمجھ جائے گا کہ حکومت کس مقصد کے لیے کام کر رہی ہے۔