: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد یکم نومبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تلنگانہ کے عوام سے خواہش کی کہ وہ وزیر اعلی کے عہدہ سے
چندر شیکھر راو کو الوداع کہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے بر سر اقتدار آنے کے بعد چندر شیکھر راو کی لوٹی ہوئی تمام رقم جمع کر کے
عوام میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ کہتے ہوئے کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی تمام خواتین کو 500 روپے میں گیس سلنڈر کے ساتھ بس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تمام افراد نے علیحدہ تلنگانہ کے لیے جد وجہد کی تھی لیکن تشکیل تلنگانہ کے بعد ایک ہی خاندان کو فائدہ ہوا۔