the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نئی دہلی، 04 جون (یو این آئی) کا نگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں ملک کے مینڈیٹ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اب وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نہیں چاہتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا، یہ لڑائی آئین کو بچانے کی تھی، انہیں یہ بات تب سمجھ میں آئی جب حکومت نے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس سیل کئے، وزیر اعلیٰ کو جیل میں ڈال دیا، تب میرے ذہن میں یہ خیال آیا۔ یہ واضح ہو گیا تھا کہ اب ہندوستان کے لوگ آئین کی حفاظت کے



لیے مل کر لڑیں گے اور میرا یہ پختہ یقین آج درست ثابت ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے آئین کو بچانے کے لیے سب سے بڑا قدم اٹھایا۔ اس کے تحت کانگریس پارٹی نے انڈیا گروپ کے لیڈروں کو ساتھ لیا اور جہاں بھی اتحاد لڑا وہاں سب نے مل کر الیکشن لڑا اور ملک کو ایک نیا ویژن دیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا، یہ انتخابی نتیجہ انڈیا الائنس کا آیا ہے اور آئین کو بچانے کی ہماری مہم کامیاب رہی۔ ملک نے اس الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ملک اب انہیں نہیں چاہتا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.