ذرائع:
حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ منگل کی صبح بالکل 7 بجے پُر امن انداز میں شروع ہوئی۔ اس سے قبل انتخابی عملے نے تمام سیاسی
جماعتوں کے ایجنٹس کی موجودگی میں پولنگ مراکز پر ’مَاک پولنگ‘ کا انعقاد کیا۔ بعد ازاں ای وی ایم مشینوں اور وی وی پیٹ آلات کو سیل کر کے باقاعدہ ووٹنگ عمل شروع کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہی۔