the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی, 14 جنوری (یو این آئی) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک جاری رہے گا اور عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا سرکاری ذرائع کے مطابق ، بجٹ اجلاس 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ اسی دن اقتصادی سروے آئے گا۔ پہلا حصہ 15 فروری تک چلے گا۔ اس کے بعد ، دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیاں گرانٹ کے مطالبات پر بات چیت کے بعد رپورٹ تیار کریں گی۔
واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی باریوں چلی تھی۔ راجیہ سبھا



کی کاروائی صبح نو سے ایک بجے تک اور لوک سبھا کی سہ پہر تین بجے سے سہ پہر سات بجے تک چلی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ، اسی نظام کو برقرار رکھنے یا نیا نظام بنانے کے بارے میں اعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے تمام ملازمین ، افسران ، سیکیورٹی اہلکار ، صحافی ، ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کا کووڈ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ تاہم ، ان سب کوٹیکہ لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے حال ہی میں دہرادون میں ایک پروگرام کے دوران اشارہ کیا تھا کہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کووڈ کے ٹیکہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.