the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمنٹ میں ممبران کو اپنی مخالفت کا اظہار کرنا چاہئے لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ قانون سازی کی جگہ ہے اور اس میں ناکام رہنے سے اس پر عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔
مسٹر آزاد نے ایوان میں اپنی الوداعی تقریر کے بعد کہا کہ عوامی زندگی کے 41 سال اب تک جدوجہد سے بھرپور رہا ہے ہیں۔ انہوں نے مشکلات پر قابو پانے کے لئے مہاتما گاندھی ، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد سے تحریک حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پارلیمنٹ میں مختلف جماعتوں کے مابین تعطل پیدا ہوتا ہے تو دونوں فریقوں کو سوچنا چاہئے کہ پارلیمنٹ قانون بنانے کے لئے ہے۔ اگر پارلیمنٹ اس کام میں ناکام رہا تو لوگوں کا اس پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ممبران اپنی مخالفت کرنی چاہئے



بلکہ پارلیمنٹ کا کام کاج بھی ہونا چاہئے۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ ہندوستان مسلمانوں کے لئے جنت ہے۔ ہمسایہ ملک پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان بہتر حالت میں ہیں کیونکہ ان کی سوچ مختلف ہے۔ مسلم ممالک میں، وہ کسی ہندو یا عیسائی سے نہیں لڑ رہے، بلکہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے شعرو شاعری کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے خوشحالی آئے گی۔ دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، خواتین بیوہ ہوئی ہیں اور بچے یتیم ہوگئے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دوبارہ آباد کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا ، "گزرگیا گیا وہ ، جو ایک چھوٹا سا فسانہ تھا، پھول تھے ، چمن تھا اور آشیانا تھا، نا پوچھ اجڑے چمن کی داستان ، یہ چار تنکے لیکن آشیانہ تو تھا۔ "

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.