حیدرآباد (18 اپریل 2026) حیدرآباد پبلک اسکول رامنتاپور کے سامنے جمعہ کو سینکڑوں والدین نے فیسوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف بڑا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے “فیس اضافہ واپس لو”، “ہمیں انصاف دو” اور “HPS کو بچاؤ” جیسے نعرے لگاتے ہوئے اسکول انتظامیہ کے فیصلے پر سخت
ناراضگی ظاہر کی۔والدین کے مطابق گزشتہ چار برسوں میں اسکول فیس میں 141 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پیرنٹس کور کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک طالب علم کی سالانہ فیس 2021 میں تقریباً 83,630 روپے تھی جو بڑھ کر 2025 میں 2,01,628 روپے سے تجاوز کر گئی، جس سے متوسط طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔