ذرائع:
انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک واقعہ حیدراباد شہر کے نیلوفر ہاسپٹل میں پیش آیا، جہاں ایک بیمار چھ روزہ نومولود بچے کو اس کے والدین بے یار و مددگار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریاست اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے چھ روزہ بیٹے کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث 25 اپریل کو نیلوفر اسپتال میں داخل کرایا تھا، لیکن داخلے کے بعد دونوں اچانک لاپتہ ہوگئے اور دوبارہ
اسپتال واپس نہیں آئے۔بچے کے ساتھ کوئی سرپرست موجود نہ ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ اس دوران نیلوفر اسپتال کے ڈاکٹروں نے نومولود کی انتہائی نگہداشت یونٹ میں علاج جاری رکھتے ہوئے اس کی جان بچالی۔اسپتال کے آر ایم او کی شکایت پر نامپلی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ نومولود کو دیکھ بھال کے لیے شِشو وہار منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ہونے والے والدین کی تلاش جاری ہے