: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (22 اپریل 2026) حیدرآباد میں آئندہ سال جولائی سے ڈرون کے ذریعے صرف 7 منٹ میں سامان کی ڈیلیوری ممکن ہونے جا رہی ہے، جس کیلئے اسکائی ایئر کمپنی تیاری کر رہی ہے۔اس جدید نظام میں ڈرون مخصوص فضائی راستوں کے ذریعے گودام سے صارف تک پارسل پہنچائیں
گے، جبکہ 5جی ٹیکنالوجی اور سینسرز کے ذریعے لائیو ٹریکنگ اور محفوظ پرواز یقینی بنائی جائے گی۔ ایک ڈرون 10 کلوگرام وزن اٹھا کر تقریباً 30 کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے نہ صرف ڈیلیوری کا وقت کم ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔