: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیراگوئے کو لاطینی امریکہ میں ہندوستان کے اہم شراکت داروں میں سے ایک قرار دیا اور دہشت گردی سمیت تمام عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہاں حیدر آباد ہاؤس میں پیراگوئے کے صدر سینٹیا گو پینا پلاسیوس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے کہا، آپ کا
ہندوستان کا دورہ تاریخی ہے۔ پیراگوئے کے صدر کا یہ دوسرا دورہ ہندوستان ہے۔ آپ نہ صرف دہلی بلکہ ممبئی بھی جارہے ہیں۔ یہ آپ کے باہمی تعلقات کے تئیں وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم باہمی خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے ۔ ہمارے پاس ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی زراعت، صحت ، دفاع ، ریلوے اور خلائی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع ہیں۔