: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
فلسطین/20ڈسمبر(ایجنسی) اسرائیلی افواج نے دنیا بھر میں مشہور ہونے والی بہادر فلسطینی لڑکی احید تمیمی کو گرفتار کرلیا، قبل ازیں احید بے خوف ہوکر اسرائیلی افواج سے الجھتی رہی ہے اور اس کی بہادری کے اعتراف میں ترک حکومت نے اسے ایوارڈ بھی دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے اسے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا جس میں احید ایک مسلح فوجی اہلکار کے سامنے مکا لہرارہی ہے
تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو میں احید کو ایک اسرائیلی سپاہی کے ہاتھ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے جو غالباً اس کی گرفتاری کی وجہ بنی۔
احید کی تصاویر اور ویڈیو نے ایک جانب تو اسے فلسطینی حریت کی ایک لازوال مثال بنادیا ہے تو دوسری جانب اس کی بے چارگی اور غصے کی وجہ اس کا وہ بھائی ہے جو اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی سال سے کوما کی حالت میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے، اس کے بھائی محمد کے سر پر ربڑ کی گولی ماری گئی تھی جو کومے کی وجہ بنی ہے۔