کانپور : 30 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور میں ہندوستانی افواج کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اسی کی وجہ سے پاکستان کو جنگ روکنے کے لئے گڑ گڑانا پڑا۔
مودی نے اعادہ کیا کہ ہندوستان اب دہشت گردوں اور ان کی مدد کرنے والی حکومت کو ایک جیسا ہی مانتی ہے۔ وزیر اعظم یہاں کانپور میں مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش آج اتم پر دیشن بننے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے صرف ملتوی کیا گیا ہے اور یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا آپریشن سندور کے دوران جو دشمن گڑ گڑارہا تھا۔ وہ کسی دھوکے میں نہ رہے۔ یہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
مودی نے کہا ہماری فوج نے ایسی بہادری دکھائی کہ پاکستان فوج کو گڑ گڑا کر جنگ روکنے کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو نا پڑا۔