تلنگانہ 6 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) بی آر ایس رکن اسمبلی حضورآباد پی کوشک ریڈی نے ڈمپنگ یارڈ کے مجوزہ قیام کے خلاف 24 گھنٹے کے بھوک ہڑتالی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ احتجاج 7 اپریل صبح 10 بجے سے 8 اپریل صبح 10 بجے تک جے اے سی کے تحت منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ ڈمپنگ یارڈ عوامی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، جو کورونا وائرس سے بھی زیادہ نقصان
دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہو کر ہر طبقے کے افراد، بشمول نوجوان، خواتین، کسان، مزدور اور تاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن ہوگا اور ٹریفک یا عوامی نظام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔ یہ تحریک کسی فرد کے لیے نہیں بلکہ علاقے کے عوام اور نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہے۔