: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئ 16 مئ (یواین آئ ) مجلس رہنما اکبر الدین اویسی کے اورنگ آباد کے قریب مغل بادشاہ اورنگ زیب کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کرنے پر مہاراشٹر میں ہنگامہ آرائی کے درمیان، متنازعہ سیاست داں کو ایک غیر متوقع حمایت اس وقت حاصل ہوئی جب اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس کی کھل کر نہ صرف حمایت کی بلکہ ملک کے موجودہ حالات پر بھی انہوں نے بےباکانہ تبصرہ کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کو نشانہ بنایا اور تشویش کا اظہار کیا-
اویسی کے مقبرے پر حاضری والے ایک ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اداکارہ نے گزشتہ کل لکھا ہے کہ ہندوستان ایک آزاد ملک ہے اور ہر کسی کو عبادت کرنے کا مساوی حق حاصل ہے۔