: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 13 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے جگتیال میں بیرونِ ملک روزگار کا جھانسہ دے کر نوجوانوں سے دھوکہ دینے والی وجیتھا مین پاور کنسلٹنسی کا پردہ فاش ہوگیا۔ پولیس نے منتظم کامونی گنگادھر کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا، جبکہ 114 پاسپورٹس، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور
اہم ریکارڈ ضبط کیا گیا۔ڈی ایس پی رَگھو چندر کے مطابق، ملزم جاب ویزا کے بجائے وزٹ ویزا پر بیرونِ ملک بھیج کر فراڈ کر رہا تھا۔ اس معاملے میں آئی پی سی کے علاوہ امیگریشن اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے عوام کو صرف لائسنس یافتہ کنسلٹنسیوں سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔