ذرائع:
سال 2026 کے ابتدائی 15 دنوں میں دہلی میں 807 افراد لاپتہ ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق روزانہ اوسطاً 54 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی، جن میں سے اب تک صرف 235 افراد کا سراغ لگایا جا سکا ہے، جبکہ 572 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
اعداد و شمار
کے مطابق لاپتہ افراد میں 509 خواتین و لڑکیاں شامل ہیں، جبکہ 191 بچے لاپتہ ہوئے جن میں اکثریت نوعمر لڑکیوں کی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہجرت، معاشی دباؤ، خاندانی تنازعات اور اسمگلنگ جیسے عوامل اس تشویشناک صورتحال کی بڑی وجوہات ہیں، جس نے ایک بار پھر دہلی میں خواتین اور بچوں کے تحفظ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔