the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 17 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1007 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 13 ہزار 387 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 23 افراد ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 437 ہو گئی ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 13387 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 260 افراد کے صحت یا ب ہونے کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1749 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔



کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 3205 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 194 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن کے 289 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 1640 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران چھ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے اور 51 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 25 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1267 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 15 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ۔
ج
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.