: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 10 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد میں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج آرٹس کالج او یو کیمپس میں منعقد ہوا۔طلبہ کا الزام ہے کہ کانگریس حکومت مؤلانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی تقریباً 50 ایکڑ اراضی کو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی وہ سخت مخالفت کرتے ہیں۔احتجاجی
طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس مجوزہ اراضی حصولی کو واپس لیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ دنوں میں اردو یونیورسٹی کے طلبہ کی حمایت میں مزید بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریکیں چلائی جائیں گی۔طلبہ نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کی اراضی پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور اردو زبان و تعلیم کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔