تلنگانہ 30 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلبہ کے لیے اسکالر شپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ میمو نمبر 9335 کے تحت سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء کو مالی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ پیشہ ورانہ کورسز کے طلباء کو
ترجیح دی جائے گی۔ سرکاری اور منظور شدہ نجی اداروں کے طلباء بھی اس اسکیم کے اہل ہوں گے اور اسکالرشپ کی رقم براہ راست بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ طلباء کے لیے داخلہ، حاضری اور دیگر شرائط کو پورا کرنا لازمی ہوگا، جب کہ متعلقہ حکام کو اس پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔