: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 مئی (یو این آئی) کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکار جن کھڑگے نے کہا ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں پوری اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے مسٹر کھڑگے نے جمعرات کو یہاں حکومت کی طرف سے آپریشن سندور کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہ کرنے کے لئے طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ
میں حصہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں یہ بات کہی مسٹر کھڑگے نے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں کی موجودگی میں کہا کہ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو پہلگام حملے کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے پاکستان اور اس کے زیر قبضہ کشمیر میں نو مقامات پر کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا-