the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا اومیکرون کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے یوپی اسمبلی انتخابات کو ملتوی کرنے کی ضرورت ہے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) کانگریس اور دیگر جماعتوں نے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن ایوان بالاراجیہ سبھا ممبران کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دھرنا دیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ارکان پارلیمنٹ میں مسٹر راہل گاندھی، مسٹر ادھیر رنجن چودھری، مسٹر ملکارجن کھڑگے، ترنمول کانگریس کی ڈولا سین اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران موجود تھے وہ 12 ارکان کی معطلی کو ضابطہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ کئی ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔
دریں اثناء ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان بالا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 12 اراکین کو گزشتہ مانسون اجلاس کے دوران ’غیر اخلاقی رویہ‘ کے الزام میں موجودہ اجلاس کے بقیہ سیشن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ ایوان بالا کے چیئرمین نے معطلی واپس لینے کی اپوزیشن کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2022 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.