the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

نئی دہلی،31جنوری(ایجنسی)راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے آج کہا کہ اطلاع کا حق اور تین طلاق بل کو سلیکٹ کمیٹی کوبھیجنے کے مسئلے پر حکومت کے ساتھ بات چیت ہوئی تھی لیکن اس نے اپوزیشن کو بھروسے میں لئے بغیر ہی ان بلوں کو پاس کرادیا۔
چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن کے اراکین کی بات کا نوٹس لیا ہے اور وہ پارلیمانی امور کے وزیرمملکت اور ایوان کےلیڈر کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کریں گے۔
ایوان میں اپوزیشن کےلیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکومت نے سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ 23بلوں کے بارے میں بات چیت کی تھی اور یہ پوچھا تھا کہ وہ کن بلوں کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنا چاہتے ہیں۔اپوزیشن نے کہا تھا کہ ان میں سے کم از کم آدھے بل سلیکٹ کمیٹی کے پاس جانے چاہئے۔اس پر حکومت نے کچھ اعتراض ظاہر کیا تو اپوزیشن نے اسے 6بلوں کو ترجیح دینے کی بنیاد پر سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے اور دو کو دوسری ترجیح میں رکھنے کی بات کہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس وقت اپوزیشن سے کہا تھا کہ وہ ان 8بلوں کے بارے میں جلد ہی انہیں مطلع کرائے گی۔اپوزیشن نے سوچا کہ حکومت نے ان کی بات مان لی ہے۔لیکن حکومت نے اپوزیشن کو کوئی اطلاع نہیں دی۔
مسٹر آزاد نے کہا کہ ترجیح والے چھ بلوں میں تین طلاق اور اطلاع کا حق دونوں بل شامل تھےاور اپوزیشن یہ مان کر چل رہا تھا کہ حکومت انہیں سلیکٹ کمیٹی میں بھیجے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان بلوں کے لئے اپنے اراکین کو تو آگاہ کردیا لیکن اپوزیشن کو اپنی تیار سے آگاہ کرائے بغیر انہیں پاس کرالیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی تذبذب میں ہی رہ گئی۔یہ حکومت کا غیر مناسب رویہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/

اوپینین پول

کیا آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد' مرکز جموں وکشمیر میں امن لا سکتا ہے؟

ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2019 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.