تهران، 14 جون (یو این آئی) رہبر انقلاب اسلامی کے اعلیٰ فوجی مشیر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی آپریشن وعده صادق تھری جب تک ضروری سمجھا جائے گا، جاری رہے گا۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شب سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر بریگیڈیئر
جنرل احمد واحدی نے کہا کہ آپریشن دوعده صادق تھری کے دوران مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں نیوا تیم اور اوو دا ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا جہاں صہیونی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور الیکٹرانک وار فیئر سینٹر واقع ہے ، ان دونوں اڈوں کو ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔