: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسی کے دباؤ میں آپریشن سندور کو روکنے کے اپوزیشن کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے آج لوک سبھا میں کہا کہ اس آپریشن کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے تھے اور یہ کسی کے دباؤ میں نہیں روکا گیا پیر کے روز ایوان میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب
میں ہندوستان کے مضبوط ، کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن سند ور پر خصوصی بحث شروع کرتے ہوئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پوری دنیا نے دہشت گردی کو ہماری قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کو دیکھا ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سند در مکمل طور پر کامیاب رہا اور فورسز نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔