نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور ہندوستان کے لوگوں کے جذبات کا عکاس ہے مسٹر مودی نے شام دیر گئے ایک ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان کے دہشت گردی کے گڑھ کو تباہ کر دیا ہے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے عوام سخت کارروائی چاہتے تھے اور فوج نے آپریشن سندور شروع کر کے عوام کے جذبات کو پورا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سند ور دہشت گردی کے خلاف نئی ہندوستانی پالیسی ہے۔ یہ نیا نارمل ہے۔ انہوں نے کہا
کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جوہری بم کی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے آقاؤں اور ان کی سرپر پرستی کرنے والی حکومت کو الگ الگ اداروں کے طور پر نہیں دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستانی فوج کی کارروائی سے خطر ناک دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا تعلق دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان کے سینے پر حملہ کیا ۔