نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) پہلگام میں بے رحمانہ دہشت گردانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو چن چن کر مارنے کے حکومت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ، ہندوستانی مسلح افواج نے منگل کی دیر رات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں 25 منٹ تک تابر توڑ حملے کر کے دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو
مکمل طور پر تباہ کر دیا، اس طرح دہشت گردوں کے نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے خارجہ سکریٹری و کرم مسری، آرمی کرنل صوفیہ قریشی اور فضائیہ کے ونگ کمانڈر ویو میکا سنگھ نے بدھ کو یہاں نیشنل میڈیا سینٹر میں ملک کو 6 اور 7 مئی کی رات
1.05ے 1.30 بجے تک جاری رہے آپریشن سندور کے بارے میں بتایا۔