the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد - کسان، ملک اور ریاست کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں، اسی لیے حکومت تلنگانہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے متعدد اسکیمات پر عمل پیرا ہے. ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ہفتہ کو ملک پیٹ کے اگریکلچرل مارکیٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا. تلنگانہ یوم تاسیس کے دس سالہ جشن کے موقع پر ریاست بھر میں یوم کسان منایا گیا. ملک پیٹ اگریکلچرل مارکیٹ نے اسی ضمن میں ایک تقریب منعقد کی جس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کسانوں کی فلاح وبہبود کے لیے سنجیدہ ہے. 

حکومت نے کسانوں کے لیے ملک بھر میں پہلی مرتبہ رعیتو بیمہ اور رعیتو بندھو جیسی اسکیمات سے کسانوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے. علاوہ ازیں مفت بجلی اور مفت پانی کی سہولت سے کسان برادری کافی خوش ہے. وزیر موصوف نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ سے قبل ریاست میں کسان لوگ کافی پریشان تھے جس کی وجہ سے ہر سال کئی کسان خودکشی کرتے تھے. مگر تشکیل تلنگانہ کے بعد حکومت تلنگانہ نے کسانوں کو اہمیت دیتے ہوئے نہ صرف ان کی پریشانیوں کو دور کیا بلکہ انہیں اسکیمات کے ذریعہ فائدہ بھی پہنچایا  ہے. وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ کے کسانوں کے چہروں پر خوشیاں ہیں. 

انہیں اپنی فصل کو لے کر کسی قسم کی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ تلنگانہ حکومت کھڑی ہے. حکومت تلنگانہ کی کسان اسکیمات ملک بھر میں کافی مشہور ہیں. اسی لیے دیگر ریاستوں کی حکومتیں اپنے نمائندوں کو تلنگانہ کا دورہ کرنے کو روانہ کررہی ہیں. وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ وزیر



اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ کو ملک میں موجود تمام کسانوں کی فکر ہے. یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے متعدد ریاستوں کے کسانوں اور ان کی تنظیموں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ہے. کے سی آر ملک میں کسانوں کی سرکار چاہتے ہیں تاکہ ملک کے کسانوں کو ان کا حق مل سکے. 

انہوں نے کہا کہ کے سی آر ملک میں موجود تمام ندیوں میں ربط پیدا کرکے کسانوں کو پانی فراہم کرنا چاہتے ہیں. وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں تلنگانہ جیسی ترقی اور فلاح وبہبود مقصود ہو تو کے سی آر کو وزیر اعظم بنانا ہماری ذمہ داری ہے. کے سی آر ایک حقیقی اور عملی سیکولر قائد ہیں جو تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں ترقی دلا رہے ہیں. اس تقریب میں رکن اسمبلی احمد بلعلہ، مارکٹ صدر نشین انیتا نائک، نائب چیرمن بھونیشور، کارپوریٹر ، اراکین مارکٹ کمیٹی، مارکٹ انجمنوں کے صدور، کسان اور دیگر لوگ شریک تھے. قبل اس کے پارٹی کے سینیر قائد بدرالدین کی قیادت میں پہاڑی شریف، ایل بی نگر، ونستھلی پورم کے 30 سماجی کارکنان اور کانگریس قائدین نے وزیر داخلہ موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی جنہیں ریاستی وزیر داخلہ نے کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا. 

اس موقع پر وزیر داخلہ نے تلنگانہ حکومت کی نو سالہ کارکردگی کا تذکرہ کیا جس میں اقلیتی اسکیمات پر زور دیا. انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو تیقن دیا کہ پارٹی میں محنت کرنے والوں کی قدر کی جاتی ہے. محمد محمود علی نے سبھی کو عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ترغیب دی. اس موقع پر ریشمہ خان، رحیمہ، ساجدہ اور دیگر شریک تھے.

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.