تلنگانہ 25 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) یوم جمہوریہ 2026 کے موقع پر ملک بھر کے پولیس، فائر سروسس، ہوم گارڈس اور سول ڈیفنس کے 982 ملازمین کو ان کی بہادری اور شاندار خدمات کے اعتراف میں میڈلس سے نوازا گیا ہے۔ ان
اعزازات میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عہدیداروں نے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔تلنگانہ کے ہیڈ کانسٹیبل مری وینکٹ ریڈی کو ان کی فرض شناسی اور دوران ڈیوٹی غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر میڈل فار گیلنٹری سے نوازا گیا ہے۔