حیدرآباد 26 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) صدرِ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین اور رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر حیدرآباد میں مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا۔تفصیلات کے مطابق، بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پیر کے روز مشیرآباد کے علاقہ بھولک پور میں قومی پرچم لہرایا اور یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس کے
علاوہ انہوں نے مغلپورہ، حیدرآباد میں واقع خواتین کے اسلامی تعلیمی ادارہ جامعۃ المومنات میں بھی قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے آئینِ ہند کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے آئینی اقدار کی پاسداری ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔