the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مارچ (یواین آئی) سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی شہری سیکورٹی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارہ پائلٹ کی درخواست کی سماعت بدھ کو ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔
جسٹس ارون مشرا کی صدارت والی بنچ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا انتظامیہ عمر کی رہائی کے بارے میں سوچ رہا ہے یا نہیں۔ وکیل نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے اس بارے میں معلومات حاصل کرکے عدالت کو آگاہ کرے گا۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران سارہ پائلٹ کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے کیس کی سماعت جلد کرنے



کی درخواست کی ۔ خیال رہے سارہ پائلٹ نے اپنے بھائی عمر عبداللہ کیلئے قیدی منظوری عرضی دائر کی ہے۔
انہوں نے گذشتہ 10 فروری کو عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنے بھائی عمر عبداللہ کو جے کے-پی ایس اے -1978 کے تحت حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا تھا۔
بنچ نے گزشتہ 14 فروری کو درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
عمر عبداللہ پانچ اگست، 2019 سے سی آر پی سی کی دفعہ 107 کے تحت حراست میں ہیں۔ اس قانون کے تحت، عمر عبداللہ کی چھ ماہ کی احتیاطاً حراستی مدت پانچ فروری 2020 کو ختم ہونے والی تھی، لیکن حکومت نے انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت حراست میں لے لیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.