: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہزاری باغ 09 دسمبر ( یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک اسمبلی ضمنی انتخاب کے نتائج پر کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہاکہ اس کی نہ صرف چور دروازے سے مینڈیٹ چرانے کی پرانی عادت ہے بلکہ وہ اپنے ساتھیوں کو کٹھ پتلی کی طرح استعمال بھی کر تی ہے اب عوام اسے سبق سکھا رہی ہے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے لیڈر مسٹر مودی نے برہی کے رسوئی دھمنا میدان میں منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” کرناٹک نے غداروںکوبڑی سزا دی ہے ۔ چور دروازے سے
مینڈیٹ چرانے والوں کو سبق سکھا یا ہے ۔ کانگریس اپنے ساتھیوں کا کٹھ پتلی کی طرح استعمال کرتی ہے ۔ وہ بد عنوانی کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے مسٹر مودی نے جھارکھنڈ کے لوگوں کو کرناٹک سے سبق لینے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ جھارکھنڈ کی عوام اپنے مستقبل کے لئے کرناٹک کے نتائج کو یاد رکھتے ہوئے اٹھاپٹک کی سیاست کرنے والی کانگریس اور اس کے حلیفوں کے امیدوار وں کو ہرایا ۔ انہوںنے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کو سبق سکھا دیا ہے اور اب جھارکھنڈ کی باری ہے ۔