the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 15 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد شہر میں چہارشنبہ کی رات پرانا پل علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے جمعرات کی صبح علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور زمینی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بار بار



فرقہ وارانہ امن کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور یہ واقعات تشویشناک ہیں اور شہر کے ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور مؤثر روک تھام کے اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پرانا پل اور شہر کے دیگر علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کو مسترد کریں کیونکہ شہر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن و استحکام بے حد ضروری ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.