the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم رہائشی منصوبہ (شہری)کے تحت مختلف مراحل میں مکانات کی تعمیر جاری ہے اس کے ساتھ ہی مشن کے تحت منظور شدہ مکانات کی کل تعداد اب 1.14 کروڑ ہے، جن میں سے 89 لاکھ سے زیادہ زیر تعمیر ہیں اور 52.5 لاکھ مکانات مکمل کر کے مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں مشن کے تحت کل سرمایہ کاری 7.52 لاکھ کروڑ ہے اور اس میں سے 1.85 لاکھ کروڑ مرکزی امداد کی شکل میں ہے۔ اب تک 1.13 لاکھ کروڑ روپے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی نے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 3.74 لاکھ مکانات کی تعمیر میں منتقل کیے جانے والے پروجیکٹوں میں ترمیم کے لیے بھی منظوری دی۔
منگل کو یہاں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشرا کی صدارت میں منعقدہ وزیر اعظم رہائشی منصوبہ



(شہری) کی مرکزی منظوری اور نگرانی کمیٹی (سی ایس ایم سی) کی 56ویں میٹنگ میں یہ اطلاع دی گئی۔پی ایم اے وائی۔یوکے ساتھ شراکت میں سستی رہائش، فائدہ اٹھانے والے پر مبنی تعمیر کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں کی بحالی کے لیے کل 3.61 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری نے مشن کے تحت مکانات کی تعمیر سے متعلق ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسائل اٹھائے۔ انہوں نے ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ ایسے مسائل کو بلا تاخیر حل کریں تاکہ مکانات کی تعمیر میں تیزی لائی جاسکے۔علاوہ ازیں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری نے پی ایم اے وائی۔یوکے تحت ملک بھر میں مکانات کی تعمیر کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے پر زور دیا تاکہ 2022 تک ’سب کے لیے مکانات‘ کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.