the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تلنگانہ حکومت کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران جی ایچ ایم سی کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس ، بجلی کا بل ، واٹر بل کیلئے تین ماہ کی چھوٹ دینا چاہئے؟

بلکل دینا چاہیے
ہاں
نہیں
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے ہندسے سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناانفیکشن کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہو گئی اور اس دوران 87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد متاثرین کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے اب تک 70756 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 2293 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ وہیں اب تک 22455 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 23401 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 868 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست میں 4786 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.