the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا تلنگانہ حکومت کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران جی ایچ ایم سی کے علاقے میں پراپرٹی ٹیکس ، بجلی کا بل ، واٹر بل کیلئے تین ماہ کی چھوٹ دینا چاہئے؟

بلکل دینا چاہیے
ہاں
نہیں
نئی دہلی،2 جون (یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹییو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے. ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2362 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 779 لوگ شفایاب ہوئے جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30108 ہو گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2020 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.