the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 11جنوری (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگلہ دیش سے آئی رفیوجی کمیونیٹی متوا سماج کو ہندوستانی شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوا ہندوستانی شہری پہلے سے ہی ہیں اس لئے انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بنگال میں این آر سی اور این پی آر کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
لوک سبھا انتخابات میں متوا سماج کے منھ موڑلینے کی وجہ سے کئی سیٹوں پر نقصان کا سامنا کرنے والی ترنمول کانگریس ایک بار پھر متواسماج کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔100کے قریب اسمبلی حلقے میں متوا سماج کا اثر ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی آج رانا گھاٹ جہاں متوا سماج کی بڑی آبادی ہے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوا سماج ہندوستانی شہری ہیں اور انہیں حق رائے دہی کا پورا حق ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اور



مرکزی حکومت کسانوں کے مفادات کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مرجائوں گی لیکن بنگال کو فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا ۔لیکن بنگال کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کی ہڈی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔بنگال کی کلچر اور ثقافت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر جب میری سانس ہے بنگالی کلچر کو نقصان پہنچنے نہیں دیا جائے گا ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے زرعی بل ایکٹ کے نام پر کسانوں کے حقوق کو چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کسانوں کی فصلیں بڑی کمپنیوں کے ہاتھ میں دی جارہی ہیں۔ ہم اس بل کو کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیوں کہ بی جے پی کے لوگ جانتے ہیں کہ میں کبھی بھی سرنہیں جھکائوں گی اور کبھی بھی بی جے پی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کروں گی اس لئے مجھے پسند نہیں کرتے ۔پہلے کورونا وائرس کے نام کے نام پر پورے ملک کو بندی بنایاگیا اب پورے ملک کو جیل میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.