the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 27 مارچ ( یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن کل یعنی جمعرات کو جاری کیا جائے گا۔
اس مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ بیرونی
منی پور پارلیمانی سیٹ کے 13 اسمبلی حلقوں کے لیے بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے ساتھ انتخابات کا نوٹیفکیشن
جاری کیا گیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں منی



پور کی اس سیٹ کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑھ ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ ، مہاراشٹر ، مدھیہ
پردیش، راجستھان، تریپوره، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی 88 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔
امید وار 4 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے اور جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 5 اپریل کو کی جائے گی۔ جموں و کشمیر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ چھ اپریل کو کی جائے گی۔ امید وار 8 اپریل تک اپنے
نام واپس لے سکیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لئے 26 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.