: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیجنگ/28مارچ(ایجنسی) شمالی کوریا نے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔ کم جونگ اُن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔
ملاقات میں شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکا ان کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کرے تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔