: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ/17اکتوبر(ایجنسی) شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ "ایٹمی جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے"۔ پیونگ یانگ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے اس کے خلاف اپنی "دشمنانہ" پالیسی کو تبدیل نہیں کیا تو وہ کسی طور اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی طرف نہیں جائے گا۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر کِم اِن ریونگ نے پیر کے روز جنرل اسمبلی میں ہتھیاروں سے متعلق امور کی کمیٹی کے سامنے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں صورت
حال خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے اور ایٹمی جنگ کسی لمحے بھی چِھڑ سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ "اگر امریکا کی جانب سے معاندانہ پالیسی اور ایٹمی دھمکی مکمل طور پر ختم نہ ہوئی تو ہم اپنے جوہری ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے معاملے کو کسی صورت بھی مذاکرات کی میز پر نہیں رکھیں گے"۔
شمالی کوریا کے سفارت کار کے مطابق "امریکا کی پوری اراضی ہماری زد میں ہے۔ اگر امریکا نے ہماری سرزمین کے ایک بالشت پر بھی قبضہ کرنے کی جرات کی تو دنیا کے کسی بھی حصّے میں ہماری شدید سزا سے نہیں بچ سکے گا"۔