ذرائع:
تلنگانہ کی وزیر کونڈا سُریکھا کو نامپلی اسپیشل کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی بی آر ایس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ کی جانب سے دائر ہتکِ عزت مقدمے کے سلسلے میں کی گئی۔کے ٹی آر نے الزام لگایا تھا کہ سُریکھا نے ان کے
خلاف بغیر کسی ثبوت اور صرف سیاسی فائدے کے لئے بے بنیاد بیانات دیے، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے عدالت سے بی این ایس سیکشن 356 کے تحت فوجداری کارروائی کی درخواست کی تھی۔اسپیشل کورٹ نے اگلی سماعت 5 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وزیر کونڈا سُریکھا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔