the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
نئی دہلی، 27مارچ (یواین آئی) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا کے معاملا ت میں اضافہ کے مدنظر راجدھانی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں سے ہولی کے تہوار کو عوامی مقامات پر نہیں منانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر جین نے سنیچر کو کہاکہ ہلی کا تہوار اپنے کنبہ میں خوشی کے ساتھ منائیں۔ ایسے پروگرام نہ کریں جن سے دھماکہ ہوجائے۔ عوامی طورپر ہولی منانے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے تمام اضلاع میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ دہلی میں لاک



ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کورونا کا حل نہیں ہے۔ ہم لاک ڈاون لگاکر دیکھ چکے ہیں لیکن کورونا پوری طرح سے ختم نہیں ہوسکا۔ ہم کورونا کو قابو کرنے کے لئے ہر روز 90ہزار تک ٹیسٹ کررہے ہیں، جو ملک کے ٹیسٹ اوسط سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ دہلی میں باہر سے آنے والے لوگوں کی جانچ کے لئے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے دہلی والوں سے اپیل کی کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ کی ٹھوس وجہ کا پتہ نہیں ہے، اس لئے ہمیں ماسک لگانے سمیت بچاو کے تمام اقدامات پر صدفیصد عمل کرنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.