: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 21 مارچ (ذرائع) چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ میں قبل از وقت انتخابات کو مسترد کردیا جیسا کہ 2018 میں ان کی پہلی میعاد کے دوران ہوا تھا۔ انہیں ریاستی اسمبلی کے اگلے انتخابات میں ٹی آر ایس کی تقریباً 95-105 نشستوں پر جیت کا
بھی یقین تھا۔
تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ وہ اس بار کسی بھی حالت میں قبل از وقت انتخابات کے لئے نہیں جائیں گے کیونکہ ’’اس کی کوئی ضرورت نہیں‘۔