ذرائع:
مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ نظام کے نوادرات اور زیورات اس وقت ریزرو بینک آف انڈیا کے محفوظ والٹس میں پوری طرح محفوظ ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ ان قیمتی زیورات کی تاریخی، ثقافتی اور وراثتی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سخت سکیورٹی کے درمیان محفوظ رکھا گیا ہے۔یہ جانکاری مرکزی وزیرِ ثقافت گجیندر سنگھ شیکاوت نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے دی۔ انہوں نے کہا کہ ان زیورات کو حیدرآباد میں عوامی
نمائش کے لیے رکھنے کے تعلق سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔وزیر نے ایوان کو بتایا کہ حکومت اس بات سے واقف ہے کہ نظام حکمرانوں سے وابستہ 173 نایاب اور شاندار زیورات 1995 سے آر بی آئی کے والٹس میں محفوظ ہیں۔ راجیہ سبھا کے بعض ارکان نے وزیر سے سوال کیا تھا کہ کیا حکومت کو اس حقیقت کا علم ہے، جس پر انہوں نے مثبت انداز میں جواب دیا۔واضح رہے کہ نظام حکمرانوں نے طویل عرصے تک حیدرآباد پر حکومت کی، تاہم آزادی کے بعد یہ خطہ بھارت میں ضم ہو گیا۔